• KHI: Partly Cloudy 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

شانگلہ: 11 سالہ مدرسہ طالبعلم کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں استاد گرفتار

شائع July 1, 2025
فائل فوٹو: شیئراسٹاک
فائل فوٹو: شیئراسٹاک

پولیس نے خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں اتوار کی شام 11 سالہ مدرسے کے طالبعلم کے ساتھ مبینہ بدفعلی کے الزام میں مدرسے کے استاد کو گرفتار کر لیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق متاثرہ بچے نے بشام پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے قاری عبدالرحیم سے قرآن پاک سیکھ رہا تھا، اتوار کی شام کلاس کے بعد قاری نے اسے اپنے کمرے میں بلایا اور پیچھے سے دروازہ بند کر دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق استاد نے بچے کے ساتھ بدسلوکی کی، چیخنے چلانے کے باوجود بھی وہ جنسی زیادتی کرتا رہا اور جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی۔

تھانہ بشام کے محرر محمد عمران نے اس تحریر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو اتوار کو گرفتار کر کے پیر کو مقامی عدالت سے اس کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف ایف آئی آر پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 506 اور 376 کے تحت درج کی گئی تھی اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

سول سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل 3 ہزار 364 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ساحل کی رپورٹ ’کروئل نمبرز 2024‘ 81 قومی اور علاقائی اخبارات سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

ساحل کے مطابق رپورٹ کا مقصد بچوں (18 سال تک کی عمر) کے خلاف جنسی زیادتی، اغوا، بچوں کے لاپتا ہونے اور کم عمری کی شادیوں جیسے واقعات کی صورتحال کو ڈیٹا کی شکل میں پیش کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025