وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہونے والے وفد میں نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کلیدی خطاب کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، وزیراعظم علاقائی روابط، تجارت کے فروغ، پائیدار ترقی کے اقدامات پر زور دیں گے۔












لائیو ٹی وی