• KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C

پاکستان کی شاندار کامیابی، ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

شائع July 4, 2025
— فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فوٹو: ریڈیو پاکستان

پاکستان نے جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں مالدیپ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستان نے فائنل میں مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق، جنوبی کوریا میں جاری اس ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان نے اپنی مسلسل فتح کی روایت کو برقرار رکھا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں، صدر ثمین ملک اور سیکریٹری جنرل محمد ریاض نے ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

میچ میں لیئا رضا شاہ، علیشہ نوید، سمعیہ کوثر، حلیمہ، جیسمین فاروق، امانی، پریسا اور فرح رشید نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

٫

ایک روز قبل، پاکستان نے سیمی فائنل میچ میں جاپان کو 39 کے مقابلے 64 گولوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

27 جون سے 4 جولائی تک جاری رہنے والی اس چیمپیئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

چیمپئن شپ میں 11 ٹیموں نے حصہ لیا، جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

گروپ ’اے‘ میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت شامل تھے، جب کہ گروپ ’بی‘ میں پاکستان، جاپان، مالدیپ، جنوبی کوریا، چینی تائیپی اور سعودی عرب شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025