• KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C
  • KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C

میوزک و ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی، چاہت فتح علی خان کا دعویٰ

شائع July 8, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں میوزک و ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی، اکیڈمی کوآغاز میں ہی 400 سے زائد داخلہ کی درخواستیں موصول ہوگئیں۔

چاہت فتح علی خان نے لندن میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان میں اکیڈمی کا آغاز کردیا، اب اگلے مرحلے میں اکیڈمی میں آن لائن کلاسز شروع کی جائیں گی۔

ان کے مطابق انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کے نوجوان بھی میوزک سکھانے کے لیے میسیجز بھیجتے ہیں، اس لیے وہ ایسے نوجوانوں کے لیے آن لائن میوزک اکیڈمی شروع کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی وہ اپنی میوزک اکیڈمی کی ایپلی کیشن متعارف کرادیں گے جب کہ اکیڈمی میں موسیقی کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی سکھائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی اکیڈمی میں داخلہ لینے کے لیے کوئی بڑے شرائط نہیں، صرف شوق ہونا ہی سب سے بڑی شرط ہے۔

چاہت فتح علی خان کے مطابق اگر کسی کی آواز بے سری ہے تو بھی کوئی مسئلہ نہیں، وہ نوجوانوں کی آواز اچھی کریں گے، انہیں گلوکاری سکھائیں گے اور سیکھنے کے 6 ماہ بعد طلبہ کا پہلا گانا ریلیز کیا جائے گا۔

کامیڈین نے بتایا کہ وہ اکیڈمی میں اداکاری بھی سکھائیں گے جب کہ جلد ہی ان کی فیچر فلم بھی ریلیز ہوگی جو کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔

اگرچہ چاہت فتح علی خان نے پاکستان میں میوزک اکیڈمی کھولنے کا دعویٰ کیا لیکن انہوں نے اکیڈمی سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی کہ ان کی اکیڈمی پاکستان کے کس شہر کے کس علاقے میں موجود ہے اور نہ ہی انہوں نے اکیڈمی کی ویب سائٹ وغیرہ بتائی۔

چاہت فتح علی خان نے فروری 2025 میں پاکستان میں میوزک، ایکٹنگ و ماڈلنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025