اداکاری سے سیاست میں جانے والی سمرتی ایرانی کی اداکاری میں واپسی
بھارت کی حکمران جماعت ’بھارتیہ جنتا پارٹی‘ (بی جے پی) کی رکن اور مرکزی وزیر رہنے والی سمرتی ایرانی جلد ہی دو دہائیوں بعد دوبارہ اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔
سمرتی ایرانی سیاست میں آنے سے قبل اداکارہ ہی تھیں اور انہیں سب سے زیادہ شہرت ’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ نامی ڈرامے سے ملی تھی۔
مذکورہ ڈراما سال 2000 سے 2008 تک بھارتی ٹیلی وژن پر نشر ہوتا رہا، جس کے کچھ عرصے بعد سمرتی ایرانی نے سیاست میں قدم رکھے تھے اور انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
گزشتہ ایک دہائی سے سمرتی ایرانی سیاست دان کے طور پر متحرک نظر آئیں لیکن اب وہ جلد ہی دوبارہ ٹی وی اسکرین پر اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔
سمرتی ایرانی ’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ ڈرامے کے سیکوئل میں اپنے پرانے کردار میں دکھائی دیں گی۔
شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ لائف‘ کے مطابق سمرتی ایرانی ڈرامے کے پہلے سیزن میں اپنا کردار ’تلسی ویرانی‘ ہی ادا کرتی دکھائی دیں گی۔
مذکورہ ڈرامے کا سیکوئل تقریبا 25 سال بعد دوبارہ بنایا جا رہا ہے اور سیکوئل میں بھی پہلے ڈرامے کے تقریبا تمام ہی کردار نظر آئیں گے۔
ڈرامے میں سمرتی ایرانی کے کردار کی پہلی جھلک بھی جاری کردی گئی ہے، جسے شائقین نے خوب سراہا۔
دوسری جانب سمرتی ایرانی نے واضح کیا ہے کہ وہ فلم ٹائم سیاست دان ہیں، وہ کچھ عارضی وقت کے لیے اداکاری کریں گی۔












لائیو ٹی وی