• KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

اٹلی میں ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے کے انجن میں پھنس کر اطالوی شہری ہلاک

شائع July 9, 2025
— فائل فوٹو: ایویو پارٹس
— فائل فوٹو: ایویو پارٹس

شمالی اٹلی کے برگامو ایئرپورٹ پر ایک شخص طیارے کے انجن میں پھنسنے کے باعث ہلاک ہو گیا، ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ طیارہ پرواز کی تیاری کر رہا تھا۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص نہ تو مسافر تھا نہ ہی ایئرپورٹ کا ملازم، اس نے زبردستی رَن وے پر جانے کی کوشش کی، جہاں ایئرپورٹ سیکیورٹی نے اسے روکنے کی ناکام کوشش کی۔

اطالوی اخبار ’کوریئر ڈیلا سیرا‘ کے مطابق یہ شخص 35 سالہ اطالوی شہری تھا، اس نے ایئرپورٹ میں داخل ہو کر ایمرجنسی ایگزٹ کا استعمال کرتے ہوئے رَن وے کی جانب دوڑ لگائی، جہاں ایک طیارہ پرواز کے لیے تیار کھڑا تھا۔

دن کے اوائل میں، ہسپانوی ایئرلائن وولوٹیا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ برگامو سے اسپین کے علاقے آسٹوریاس جانے والی اس کی پرواز میں صبح 10 بج کر 35 منٹ پر ایک ’واقعہ‘ پیش آیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025