• KHI: Partly Cloudy 23.2°C
  • LHR: Cloudy 13.9°C
  • ISB: Cloudy 15°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.2°C
  • LHR: Cloudy 13.9°C
  • ISB: Cloudy 15°C

لاہور: بچے کو کاٹنے والے کتے کو پولیس نے تحویل میں لے لیا، مقدمہ درج ہونے پر مالک بھی گرفتار

شائع July 9, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کتے کی جانب سے بچے کو کاٹنے کے واقعے پر پولیس حرکت میں آگئی، کتے کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرتے ہوئے کتے کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں پالتو کتے کی جانب سے بچے کو کاٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے کتے کے مالک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اندراج مقدمہ کے بعد متعلقہ انویسٹی گیشن پولیس نے کتے کو بھی تحویل میں لے لیا۔

اچھرہ میں پولیس کی جانب گرفتار کیے گئے ملزم انور کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، انور نے کتے کو پالتو جانور کے طور پر پال رکھا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم انور اپنے پالتو کتے کو باہر لے کر نکلتا تھا، ملزم وقوع کے وقت اپنے کتے کے ہمراہ تھا، اس دوران دیگر آوارہ کتے بھی موجود تھے، ملزم کی موجودگی میں کتوں نے بچے پر حملہ کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025