• KHI: Clear 23.8°C
  • LHR: Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.1°C
  • KHI: Clear 23.8°C
  • LHR: Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.1°C

وزارت خزانہ نے وفاقی ترقیاتی بجٹ جاری کرنے کی حکمت عملی مرتب کرلی

شائع July 9, 2025 اپ ڈیٹ July 10, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزارت خزانہ نے وفاقی ترقیاتی بجٹ جاری کرنےکی حکمت عملی مرتب کرلی۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 15فیصد ترقیاتی بجٹ جاری کیاجائے گا، دوسری سہ ماہی میں20 اور تیسری میں25 فیصدبجٹ جاری کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں40 فیصد بجٹ جاری کیا جائےگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ترقیاتی بجٹ کے لیےاسٹیٹ بینک سے براہ راست فنڈز جاری نہیں کیےجائیں گے، نیز وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کا پری آڈٹ کیاجائےگا۔

وزارت خزانہ نےترقیاتی بجٹ کی حکمت عملی تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ارسال کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025