• KHI: Partly Cloudy 22.8°C
  • LHR: Fog 13.4°C
  • ISB: Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.8°C
  • LHR: Fog 13.4°C
  • ISB: Cloudy 14.7°C

دبئی میں مسافر اب ایئر ٹکٹ اور شاپنگ کی ادائیگی ڈیجیٹل کرنسی میں کر سکیں گے

شائع July 10, 2025
— فوٹو: خلیج ٹائمز
— فوٹو: خلیج ٹائمز

دبئی کی معروف ایئر لائن ایمیرٹس اور دبئی ڈیوٹی فری نے کرپٹو ڈاٹ کام کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت مسافر اب ایئر ٹکٹ اور شاپنگ کی ادائیگی ڈیجیٹل کرنسی میں کر سکیں گے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی ایئر لائن ’ ایمیرٹس’ نے کہا ہے کہ کرپٹو ادائیگیوں کے نظام کا انضمام اگلے سال متوقع ہے۔

ایمیرٹس کے ڈپٹی صدر اور چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے اس پیشرفت پر کہا:’ کرپٹو ڈاٹ کام کے ساتھ شراکت داری اور اپنی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں کرپٹو کرنسی کو شامل کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ایمیرٹس کسٹمر کی بدلتی ہوئی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلسل جدت کی طرف گامزن ہے، اس کا مقصد نوجوان اور ٹیکنالوجی سے وابستہ صارفین تک پہنچنا بھی ہے جو ڈیجیٹل کرنسی کو ترجیح دیتے ہیں۔’

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے مسافروں کو ادائیگی کے طریقوں میں ’ زیادہ لچک اور انتخاب’ ملے گا کہ وہ ایمیرٹس کے ساتھ کس طرح لین دین کرنا چاہتے ہیں۔

کرپٹو ڈاٹ کام کے صدر اور سی او او ایرک انزیانی نے اس موقع پر کہا کہ’ جیسے جیسے ہم کرپٹو کے روزمرہ استعمال کے امکانات کو بڑھا رہے ہیں، ایمیرٹس جیسے غیرمعمولی پارٹنر کے ساتھ انضمام ڈیجیٹل اثاثوں کی صنعت کو حقیقی رفتار فراہم کرے گا اور دونوں کمپنیاں اپنے صارفین کو جدید مالیاتی حل پیش کر سکیں گی، ہم خلیجی ممالک میں اپنے کرپٹو نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔’

دونوں کمپنیوں نے کہا ہے کہ وہ اس نئے ادائیگی کے حل کو متعارف کرانے کے لیے پروموشنل مارکیٹنگ مہمات بھی شروع کریں گی تاکہ صارفین میں آگاہی اور اپنانے کا رجحان بڑھایا جا سکے۔

دوسری جانب دبئی ڈیوٹی فری نے بھی کرپٹو ڈاٹ کام کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ اسٹور میں اور آن لائن دونوں جگہ کرپٹو ادائیگی کے امکانات کو تلاش کیا جا سکے، اس معاہدے سے مسافروں کو ادائیگی کے مزید متنوع اور جدید طریقے میسر آئیں گے، جبکہ اسٹریٹیجک شراکت داریوں، مشترکہ مارکیٹنگ مہمات اور صارفین کی شمولیت کے پروگراموں کے ذریعے تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

دبئی ڈیوٹی فری کے منیجنگ ڈائریکٹر رامیش سیدامبی کا اس بارے میں کہنا تھا کہ’ ایک عالمی مرکز کے طور پر جو لاکھوں مسافروں کو خوش آمدید کہتا ہے، دبئی ڈیوٹی فری ہمیشہ ریٹیل تجربے کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔’

انہوں نے مزید کہا کہ’ہمارا ماننا ہے کہ کرپٹو کرنسی جیسے ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے کو اپنانا ایک دوراندیش قدم ہے جو ہمارے متنوع کسٹمر بیس کے لیے اضافی قدر پیدا کرے گا اور ہمارے پائیدار ترقی کے وژن کو سپورٹ کرے گا۔’

کرپٹو ڈاٹ کام کے صدر اور سی او او ایرک انزیانی کا کہنا تھا،’ جیسے جیسے ہم کرپٹو کے روزمرہ استعمال کے امکانات کو بڑھا رہے ہیں، دبئی ڈیوٹی فری جیسے غیرمعمولی پارٹنر کے ساتھ انضمام ڈیجیٹل اثاثوں کی صنعت کو حقیقی رفتار دے گا اور دونوں کمپنیاں اپنے صارفین کو جدید مالیاتی حل فراہم کر سکیں گی۔’

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بہت سے پراپرٹی ڈویلپرز پہلے ہی خریداروں سے کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی قبول کر رہے ہیں

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025