• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

اسحٰق ڈار وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے کل چین روانہ ہوں گے

شائع July 13, 2025
فائل فوٹو: اےپی پی
فائل فوٹو: اےپی پی

وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کل شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوں گے۔

سرکاری میڈیا ادارے ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نائب و زیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کل شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے شہر تیانجین روانہ ہوں گے۔

ایس سی او 10 ممالک پر مشتمل ایک یوریشیائی سکیورٹی اور سیاسی گروپ ہے جس کے اراکین میں چین، روس، پاکستان، بھارت اور ایران شامل ہیں، ان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس موسم خزاں میں ہونے والے رہنماؤں کے سالانہ سربراہی اجلاس سے قبل منعقد کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسحٰق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر اس تقریب میں شرکت کریں گے، بیلاروس، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ سفارتکار بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ، ’ آئندہ سربراہان مملکت کی کونسل 31 اگست اور 1 ستمبر کو چین کے شہر تیانجین میں ہوگی۔’

دفتر خارجہ نے کہا کہ’ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر، پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔’

وزرائے خارجہ کونسل ایس سی او فارمیٹ میں تیسرا اعلیٰ ترین فورم ہے، دفتر خارجہ نے بتایا کہ یہ بین الاقوامی تعلقات کے مسائل کے ساتھ ساتھ تنظیم کی خارجہ اور سکیورٹی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ یہ فورم ان دستاویزات کی منظوری دیتا ہے جن میں اعلامیے اور بیانات شامل ہیں جو سربراہان مملکت کونسل (سی ایچ ایس) کے غور کے لیے پیش کیے جانے ہیں، نیز یہ فورم سی ایچ ایس کے ذریعے اختیار کیے جانے والے فیصلوں کی بھی منظوری دیتا ہے۔

پاکستان، بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان اس اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔

گزشتہ ماہ، ایس سی او کے وزرائے دفاع کا اجلاس بھارت کے انکار کی وجہ سے ایک مشترکہ بیان پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں ناکام رہا تھا جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تنظیم کے فریم ورک کے اندر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور علاقائی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے ملک کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025