• KHI: Clear 19.3°C
  • LHR: Clear 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C
  • KHI: Clear 19.3°C
  • LHR: Clear 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C

سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ ہوا تھا، رونت رائے کا انکشاف

شائع July 14, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

جنوری 2025 میں بولی وڈ اسٹار سیف علی خان کی سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالنے والے اداکار رونت رائے نے انکشاف کیا ہے کہ چھوٹے خان پر حملے کے چند دن بعد کرینہ کپور بھی حملہ ہوا تھا۔

سیف علی خان پر 16 جنوری کو گھر میں گھسنے والے ملزم نے چاقو سے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا تھا، اداکار ایک ہفتے تک ہسپتال میں رہے تھے۔

بعد ازاں سیف علی خان نے اپنی سیکورٹی کے انتظامات بولی وڈ اداکار رونت رائے کی سیکیورٹی کمپنی کو دیے دیے تھے، جنہوں نے حال ہی میں کرینہ کپور پر بھی حملے کا انکشاف کردیا۔

رونت رائے نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے 1996 میں سیکیورٹی کمپنی کھولی، اس وقت انہیں شوبز میں زیادہ کام نہیں ملتا تھا، مالی مشکلات سے نمٹنے کے لیے انہوں نے دوست کے کہنے پر سیکیورٹی ایجنسی کھولی۔

ان کے مطابق شروع میں انہوں نے اسرائیلی سیکیورٹی کمپنی سے سیکیورٹی سے متعلق تربیت لی، جس کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ کی سیکیورٹی کمپنی سے بھی اعلیٰ تربیت لی۔

انہوں نے بتایا کہ آہستہ آہستہ انہوں نے سیکیورٹی معاملات سیکھے اور ان کا کام چل پڑا، اس وقت ان کی کمپنی متعدد شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

رونت رائے کا کہنا تھا کہ ’لگان‘ کی شوٹنگ کے دوران ہی عامر خان کو دھمکیاں ملی تھیں، جس کے بعد انہوں نے ان کی کمپنی کی سیکیورٹی حاصل کی اور ابھی تک وہ ان کی کمپنی کی سیکیورٹی خدمات لیے ہوئے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ سیف علی خان پر ہونے والے حملے نے سب کو شدید صدمہ دیا، انہیں بھی پریشانی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ سیف علی خان کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات دیے جانے کے بعد انہوں نے جب اداکار کے گھر کا دورہ کیا تو انہوں نے انتہائی چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی موجود نہ پائیں، ان کے گھر کے سیکیورٹی انتظامات اچھے نہیں تھے۔

رونت رائے کے مطابق انہوں نے پہلے سیف علی خان کے گھر کے سیکیورٹی انتظامات بہتر کیے، اس کے بعد انہوں نے اعلیٰ تربیت یافتہ سیکیورٹی اہلکار اداکار کی حفاظت پر مامور کیے۔

اسی دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ جیسے ہی سیف علی خان چاقو حملے کے بعد گھر واپس آئے تو اسی دوران کرینہ کپور خان پر بھی حملہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کے گھر واپس آنے پر بھیڑ جمع ہوگئی تھی، اسی دوران کرینہ کپور کی گاڑی پر حملے جیسی کوشش کی گئی۔

ان کے مطابق بھیڑ میں کرینہ کپور کی کار پر حملے کی کوشش کے بعد انہوں نے مزید سیکیورٹی سخت کی۔

رونت رائے کی جانب سے سیف علی خان پر حملے کے بعد ان کی بیوی پر حملے کی خبر نے ہلچل مچادی اور شوبز شخصیات میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025