اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ایشیائی امور کی سربراہ یو ہونگ نے وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا، پاکستانی سفیر خلیل الرحمٰن ہاشمی اور چینی وزارت خارجہ کے حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ کل تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) وزرائے خارجہ اجلاس میں وفد کی قیادت کریں گے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحٰق ڈار چینی صدر اور شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
اسحٰق ڈار کی ایس سی او ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جبکہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر وزرائے خارجہ کے ہمراہ چینی صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔












لائیو ٹی وی