• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

گلگت بلتستان: محکمہ صحت کے ڈیوٹی سے غیرحاضر ڈاکٹر سمیت 19 ملازمین برطرف

شائع July 14, 2025
— فائل فوٹو: اےایف پی
— فائل فوٹو: اےایف پی

محکمہ صحت گلگت بلتستان نے متبادل افراد تعینات کر کے خود ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہنے والے ایک ڈاکٹر سمیت 19 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا اور 37 ملازمین کو معطل کر کے تحقیقات شروع کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

محکمہ صحت کی جانب سے پیر کو دو مختلف نوٹی فکیشن جاری کیے گئے جس میں ایک نوٹی فکیشن کے مطابق ای این ٹی ڈاکٹر سمیت 19 ملازمین جن میں ایل ایچ ویز ،کلریکل اسٹاف اور گریڈ ون ملازمین شامل ہیں کو اس بنیاد پر برطرف کر دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹیوں سے غیر حاضر تھے مگر انہوں نے اپنی جگہ پر پرائیویٹ لوگوں کو ڈیوٹی کی ادائیگی کے لیے مقرر کر رکھا تھا۔

اسی طرح متعدد گریڈ 16 کے پیرامیڈیکل اسٹاف،کلریکل اسٹاف،ٹیکنیشنز اور چوکیدار سمیت 37 افراد کو معطل کیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ بھی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوکر اپنی جگہ پر عام لوگوں کو ڈیوٹی کی ادائیگی کے لیے بھیجتے تھے۔

نوٹی فکیشن میں معطل ملازمین کی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر تحقیقات کرنے کے بھی احکامات دیے گئے ہیں، یاد رہے کہ برطرف اور معطل کے گئے تمام ملازمین کا تعلق دیامر ریجن سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025