• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی ایس سی او کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر چینی ہم منصب سے ملاقات

شائع July 16, 2025
— فوٹو: وزارت خارجہ پاکستان ایکس
— فوٹو: وزارت خارجہ پاکستان ایکس

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایس سی او کانفرس کی سائیڈ لائنز پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت سی پیک پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے تیانجن میں ایس سی او کانفرس کی سائیڈ لائنزپر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے چینی ہم منصب وانگ ژی کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی اور اس موقع پر چین کی قیادت کی جانب سے دی گئی پرخلوص مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم امور پر جامع تبادلہ خیال ہوا جن میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور کثیرالجہتی تعاون شامل تھے، انہوں نے پاکستان اور چین کی ہر موسم کی تزویراتی شراکت داری کی مضبوطی پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں جاری قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

فریقیں نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025