کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں بیٹی کی پیدائش
بولی وڈ کی مقبول جوڑی کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا والدین بن گئے ہیں۔
دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ہمارے دل خوشی سے لبریز ہیں اور ہماری دنیا ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے، ہمیں ایک بیٹی کی نعمت ملی ہے‘۔
پوسٹ سامنے آنے کے بعد متعدد بولی وڈ شخصیات نے جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ فروری 2025 میں دونوں نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مختصراً بتایا تھا کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔
اس پوسٹ میں انہوں نے اپنے ہاتھوں میں بچوں کے چھوٹے موزے تھامے ہوئے ایک تصویر شیئر کی تھی جو ان کے والدین بننے کے اشارے کے طور پر دیکھی گئی۔
کیارا اور سدھارتھ نے کئی سال تعلقات میں رہنے کے بعد فروری 2023 میں شادی کی تھی۔
ان کے درمیان 2020 سے تعلقات کی خبریں زیر گردش تھیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا تھا۔












لائیو ٹی وی