• KHI: Clear 19.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.2°C
  • ISB: Cloudy 11.7°C
  • KHI: Clear 19.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.2°C
  • ISB: Cloudy 11.7°C

’سپر مین‘ کی نئی فلم اسرائیل مخالف اور فلسطین کی حمایت پر مبنی ہے، شائقین کا دعویٰ

شائع July 16, 2025
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

دنیا بھر کے فلمی شائقین کا دعویٰ اور خیال ہے کہ معروف ہولی وڈ سیریز ’سپرمین‘ کی نئی فلم اسرائیل مخالف اور فلسطین کے حق پر مبنی ہے۔

’سپر مین‘ سیریز کی نئی فلم کو رواں ماہ جولائی کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں پچھلی فلموں کی طرح دو خیالی ریاستوں کو دکھایا گیا ہے۔

عرب ویب سائٹ ’مڈل ایسٹ آئی‘ کے مطابق نئی فلم میں دو خیالی ریاستوں کی جنگ کو دکھایا گیا ہے لیکن ایک ریاست کو انتہائی مضبوط جب کہ دوسری کو انتہائی کمزور دکھایا گیا ہے۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی اور دیگر طاقتور ممالک کی حمایت یافتہ ریاست دوسری کمزور ریاست پر جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے خطرناک حملے کرتی ہے۔

ترک نشریاتی ادارے ’ٹی آر ٹی‘ کے مطابق فلم میں دکھایا گیا ہے کہ طاقتور ریاستوں کی حمایت یافتہ ریاست کمزور ریاست کے بچوں، خواتین اور عام افراد کو بہیمانہ انداز میں قتل کرتی ہے۔

علاوہ ازیں فلم میں طاقتور ریاست کے حکمرانوں کی جانب سے استعمال کی گئی زبان کو بھی نفرت انگیز اور خطرناک دکھایا گیا ہے۔

شائقین کا خیال اور دعویٰ ہے کہ فلم میں جس طاقتور ریاست کو دکھایا گیا ہے، دراصل وہ اسرائیل ہے جب کہ کمزور ریاست کے طور پر دکھائی جانے والی ریاست فلسطین ہے۔

فلمی شائقین نے فلم کی کہانی، مناظر اور ڈائلاگ کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ان میں اسرائیل اور فلسطین کی مماثلت ہے۔

فلمی شائقین اور مبصرین کے مطابق سپرمین کی فلم میں دکھائی گئی طاقتور ریاست دراصل اسرائیل جب کہ دوسری کمزور ریاست فلسطین ہے، تاہم فلم کی ٹیم ایسے دعووں کو مسترد کرتی ہے۔

’سپرمین‘ سیریز کی نئی فلم کی کہانی بھی پہلی فلموں کی طرح خیالی ریاستوں پر مبنی ہے، تاہم شائقین کے مطابق نئی فلموں کی خیالی ریاستیں اور مناظر کچھ اس طرح فلمائے گئے ہیں کہ طاقتور ریاست اسرائیل کا منظر پیش کر رہی ہے جب کہ کمزور ریاست فلسطین کی طرح نظر آتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025