شاہ رخ خان کے ساتھ ڈانس کیا تو 50 ہزار تماشائی اٹھ کھڑے ہوئے، ہمایوں سعید
مقبول اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ دو دہائیاں قبل جب انہوں نے ایک بھارتی ایوارڈ شو میں شاہ رخ خان اور پریٹی زنٹا کے ہمراہ ڈانس کیا تو ہال میں موجود 50 ہزار تماشائی اٹھ کھڑے ہوئے۔
ہمایوں سعید نے حال ہی میں ’جیو پوڈکاسٹ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ لندن میں 2005 میں ہونے والے ’زی ایوارڈ‘ کی کہانی بھی بتائی۔
ان کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل ’زی‘ پر ان کے ڈرامے چلائے جاتے تھے، جنہیں کافی پسند کیا جاتا تھا، اسی وجہ سے ہی انہیں ایوارڈ شو میں مدعو کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ٹی وی چینل کی جانب سے انہیں متعدد بار ایوارڈز شوز میں مدعو کیا گیا، 2005 میں ان کے ساتھ ساتھ عدنان صدیقی، اعجاز اسلم، فیصل قریشی، گلوکار فاخر اور ریما سمیت دیگر اداکاروں کو بھی بلایا گیا تھا۔
اداکار کے مطابق جب وہ مذکورہ ایوارڈ شو میں شرکت کے لیے لندن پہنچے تو وہاں ایک بھارتی پروڈیوسر نے انہیں بتایا کہ ان کی خواہش رہی ہے کہ وہ انہیں اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ کام کرتا دیکھیں لیکن ان کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوئی۔
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر مذکورہ پروڈیوسر کے کہنے پر ہی ایوارڈز شو میں انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ ڈانس کے لیے منتخب کیا گیا ہوگا۔
اداکار نے بتایا کہ ایوارڈز شو میں ڈانس کرنے سے قبل انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقات بھی بھی کی، جہاں دونوں نے ریہرسل کرنی تھی۔
shahrukh Khan pretty Zinta Reema humaiyun Saeed dance 🔥❤️👌😍#gametok #inspired #govinda #sharim #Inspired #AIManga #wintervibes #foryou #DilKiBaat #shahrukhkhan
ان کے مطابق ملاقات کے دوران شاہ رخ خان نے ان سے اس طرح بات کی، جیسے وہ انہیں کئی سال سے جانتے ہوں اور بولی وڈ خان نے انہیں اپنی پرفارمنس سے متعلق سب کچھ سمجھایا اور کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہوگا، پریشان نہ ہو۔
اداکار نے بتایا کہ وہ ایوارڈز شو سے ایک رات قبل ہی پہنچے تھے اور اگلے روز شو تھا، جہاں انہیں پریٹی زنٹا، شاہ رخ خان اور ریما خان کے ہمراہ ڈانس کرنا تھا اور اتفاق سے ان کی جانب سے ریہرسل کیے بغیر ہی ڈانس پرفارمنس اچھی ہوگئی۔
ہمایوں سعید کے مطابق مذکورہ ڈانس پرفارمنس کے سیٹ کو شاہ رخ خان کی ہدایات کے مطابق تیار کیا گیا تھا اور پرفارمنس کے دوران ہال میں تقریبا 50 ہزار تماشائی موجود تھے، جو بھارتی اور پاکستانی اداکاروں کی پرفارمنس کے دوران اٹھ کھڑے ہوگئے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ مذکورہ شو کے چند سال بعد وہ دوبارہ کسی ایوارڈز شو میں گئے اور انہوں نے شاہ رخ خان سے ملاقات کی، جہاں بولی وڈ خان نے انہیں بتایا کہ ان کے ڈانس پرفارمنس کو بھارت بھر میں سراہا گیا۔












لائیو ٹی وی