• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد

شائع July 25, 2025
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

سندھ کے ضلع گھوٹکی سے ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی لاش برآمد ہونے کے بعد ورثا کی شکایت پر پولیس نے دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سمیرا راجپوت شادی شدہ اور بچوں کی ماں تھیں، وہ سندھی زبان میں ویڈیوز شیئر کرتی تھیں، ٹک ٹاک پر ان کے 60 ہزار کے فالوورز تھے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سمیرا راجپوت کی لاش 25 جولائی کو ان کے گھر سے ملی، جہاں وہ اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔

مقتولہ کی لاش لوڈ رکشہ چنگچی کے ذریعے ہسپتال منتقل کی گئی، جہاں ڈاکٹرز نے ان کے مردہ ہونے کی تصدیق کی۔

مقتولہ کی لاش ملنے کے بعد ان کے ورثا نے خاتون کے سابق شوہر علی رضا پر قتل کے الزامات عائد کیے، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علی رضا سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر سمیرا راجپوت کی جانب سے چند دن قبل مبینہ طور پر ریکارڈ کرائی گئی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، جس میں وہ سندھی زبان میں اپنے ممکنہ قتل کا ذمہ دار علی رضا کو ٹھہراتی سنائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں سمیرا راجپوت کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کچھ بھی ہوا تو اس کا ذمہ دار علی رضا کو سمجھا جائے، تاہم انہوں نے مذکورہ شخص سے تنازع کی تفصیل بیان نہیں کی تھی۔

سمیرا راجپوت کی لاش ملنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پولیس اور انتطامیہ سے ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں کٹہڑے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025