• KHI: Partly Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.4°C

چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر 27 جولائی کو ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی

شائع July 25, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ صفر المظفر کا چاند نظر نہیں آیا، کل بروز ہفتہ 30 محرم الحرام ہے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم صفر المظفر 1447 ہجری بروز اتوار 27 جولائی ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق چاند کی رویت کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025