• KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.3°C

لاہور کے نجی ہوٹل میں 2 کروڑ 63 لاکھ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی

شائع July 27, 2025
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

لاہور کے علاقے ڈیورس روڈ میں واقع نجی ہوٹل میں بجلی چوری کی بڑی واردات بے نقاب ہوگئی، 3 تھری فیز میٹرز کے ذریعے 2 کروڑ 63 لاکھ کی بجلی کی چوری پکڑی گئی ۔

ترجمان لیسکو کے مطابق لاہور کے نجی ہوٹل میں دھوکہ دہی کے ذریعے بجلی کے میٹرز کی ری پروگرامنگ، سیکیورٹی بریچ اور ریڈنگ فریز کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہوٹل میں بجلی کے3 تھری فیز میٹرز کے ذریعے 2 کروڑ 63 لاکھ کی بجلی کی چوری پکڑی گئی، لیسکو کو پہلے میٹرسے 98 لاکھ روپے، دوسرے سے70 لاکھ جبکہ تیسرے میٹر سے 95 لاکھ روپےکا نقصان ہوا۔

ترجمان کے مطابق ہوٹل مالکان نے سیکیورٹی بریچ کے ذریعے میٹرز میں دھاندلی کی، تینوں میٹرز کو غیرقانونی طور پر ری پروگرام کرکے مارچ 2023 سے ریڈنگ فریز رکھی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق لیسکو اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران مشتبہ میٹرز قبضے میں لے کر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025