• KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

پنجاب میں پہلی مرتبہ جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس بنانے کا کامیاب تجربہ

شائع July 28, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شاندار ستھرا پنجاب ’ویسٹ ٹو ویلیو‘ پروجیکٹ کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ جانوروں کی آلائشوں سے بائیوگیس بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لکھو ڈیر کے علاقے میں بائیو ڈی گریڈ ایبل آلائشوں کو استعمال کرکے بائیو گیس پیدا کی گئی ہے، ایک ہزار میٹرک ٹن آلائشوں سے تقریبا 20 سے 25 ہزار کلو گیس پیدا کرنا ممکن ہے۔

قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس پروڈکشن سے 60 سے 70 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے، محض چند لاکھ کی لاگت سے لاہور میں آلائشوں کے ذریعے بائیو گیس پیدا کرنے کا پائلٹ پروجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوگیا۔

50 میگاواٹ ویسٹ انرجی پلانٹ سے روزانہ 3 ہزار ٹن کچرا بجلی میں تبدیل ہوسکے گا جبکہ 10 سال میں لینڈ فل سائٹ سے حاصل ہونے والی گیس سے 2.5 ملین ڈالر آمدن کی توقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025