• KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل: جرگے کے سربراہ سمیت 6 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

شائع July 28, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

راولپنڈی پولیس نے مقامی عدالت سے 18 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے جرگے کے سربراہ سمیت 6 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے ملزمان کو مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ کی عدالت میں پیش کیا اور 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پولیس نے موقف اپنایا کہ قتل میں استعمال ہونے والا آلہ ’تکیہ‘ برآمد کرنا باقی ہے، اس لیے ریمانڈ ضروری ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں جرگے کا سربراہ عصمت اللہ خان، لڑکی کا سسر محمد صالح عرف سلیم خان، والد عرب گل، مبینہ پہلا شوہر ضیا الرحمن، بھائی ظفر اور چچا مانی خان شامل ہیں۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ تفتیشی پیش رفت رپورٹ سمیت ملزمان کو یکم اگست کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ عدالت کے حکم پر قبر کشائی کے بعد مقتولہ سدرہ کا آج پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا جس میں گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی میں فوجی کالونی میں جرگے کےحکم پر خاتون کو قتل کرنے کے واقعہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی تھی، مقتولہ کا مبینہ دوسرا خاوند عثمان پیر ودھائی پولیس کے سامنے پیش ہوگیا تھا، جب کہ اس کے والد کا اہم بیان بھی سامنے آگیا تھا، خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا فیصلہ سنانے والے ملزم عصمت اللہ کی جانب سے ہی اس کی نماز جنازہ پڑھانے کا انکشاف ہوا تھا۔

مقتولہ سدرہ کا دوسرا نکاح 14 جولائی کو مظفر آباد میں عثمان کے ساتھ ہوا تھا، مقتولہ کے سسر محمد الیاس کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا، جس کے مطابق اس کا بیٹا عثمان پیر ودھائی میں بطور مکینک کام کرتا تھا، بیٹا سدرہ کو اپنے ساتھ گھر لے آیا جس پر دونوں کا نکاح کروایا تھا۔

مقتولہ کے سسر کے مطابق لڑکی نے بتایا وہ قرآن کی حافظہ ہے، اور اس کا والد فوت ہوگیا ہے جبکہ اس کی والدہ نے چچا سے شادی کرلی ہے، سسر کے مطابق سدرہ نے بتایا کہ چچا اس کی شادی بڑی عمر کے شخص سےکروانا چاہتا ہے، لڑکی نے اہل خانہ کی دھمکیوں سے متعلق آگاہ کیا تھا، نکاح کے 3 دن بعد 8 سے 10 مسلح افراد ہمارے گھر مظفر آباد آئے اور دھمکیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ گھر آئے مسلح افراد سدرہ کو اپنے ساتھ زبردستی راولپنڈی لے آئے اور بعد میں قتل کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025