راجن پور: پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، چار مغوی بازیاب
راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ٹھکانے سے چار مغویوں کو بازیاب کرالیا، چھینی گئی 225 بھینسیں برآمد کرکے تین سہولتکار بھی گرفتار کرلیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے چند روز قبل رحیم یار خان، راجن پور سے ملحقہ علاقے سے 4 افراد کو اغوا کرلیا تھا اور 225 بھینسیں بھی چھین کر اندرون کچہ فرار ہوگئےتھے۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ٹھکانے سے 4 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران مغویوں سے چھینی گئی 225 بھینسیں بھی برآمد کرلیں جن کی مالیت چار کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے آپریشن کے دوران کچے کے ڈاکوؤں کے 3 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا اور ڈاکوؤں کے ٹھکانے نذر آتش کردیے گئے۔













لائیو ٹی وی