• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت وکیل کی درخواست پر ملتوی

شائع July 29, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت وکیل سلمان صفدر کی درخواست پر 12 اگست تک ملتوی کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 9 مئی مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی۔

وکیل سلمان صفدر بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے، سلمان اکرم راجا عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ سلمان صفدر کی طرف سے التوا کی درخواست ہے، اگلے ہفتے کی تاریخ دے دیں اور فریقین کو نوٹس بھی کردیں۔

عدالت نے سلمان اکرم راجا کی فوری نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025