کراچی ایئرپورٹ پر چینی انجینئرز پر حملے کا کیس: حتمی چالان اور فرانزک رپورٹ پیش
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی ایئر پورٹ کےقریب چینی انجینئرز کے قافلے پر خودکش حملے میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران مقدمے کا چالان اور فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی ایئر پورٹ کے قریب چینی انجینئرز کے قافلے پر خود کش حملے کے کیس میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
سرکاری وکیل نے کیس کا حتمی چالان اور فرانزک رپورٹ پیش کردی، عدالت نے فرانزک رپورٹ اور حتمی چالان کی نقول درخواست گزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ متعلقہ عدالت میں حتمی چالان اور فرانزک رپورٹ پہلے ہی پیش کردی ہے، پولیس کے مطابق اکتوبر 2024 میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خودکش حملہ کیا گیا تھا۔
خودکش حملے میں سہولت کاری کے الزام میں ملزمہ گل نسا اور جاوید گرفتار ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمہ مسمات گل نسا کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔












لائیو ٹی وی