آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال 2.7 فیصد شرح نمو کے حکومتی تخمینے کی توثیق کردی
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے گزشتہ مالی سال 2.7 فیصد شرح نمو کے حکومتی تخمینےکی توثیق کردی، پاکستان میں مختلف حلقوں نے 2.7 فیصد جی ڈی پی کے حکومتی تخمینے پر اعتراض کیا تھا۔
آئی ایم ایف نے جولائی 2025 کی ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 سے بڑھا کر 2.7 فیصدکردی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے اپریل میں گزشتہ مالی سال کے لیے پاکستان کی جی ڈی پی کا تخمینہ 2.6 فیصد لگایا تھا جسے اب 2.7 فیصد کردیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا تھا جبکہ معاشی شرح نمو کا تخمینہ 2.7 فیصد لگایا تھا۔
آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ رواں مالی سال کے معاشی شرح نمو سے متعلق اپریل 2025 کا تخمینہ برقرار رکھا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا ہے۔












لائیو ٹی وی