• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

وفاقی کابینہ میں وزیر توانائی اویس لغاری نمبر لے گئے، وزیراعظم کا بہترین کارکردگی پر خط

شائع July 31, 2025
وزیراعظم نے خط میں ذکر کیا کہ 8 روپے 35 پیسے فی یونٹ کمی سے صارفین کو تاریخی ریلیف ملا — فائل فوٹو: اے پی پی
وزیراعظم نے خط میں ذکر کیا کہ 8 روپے 35 پیسے فی یونٹ کمی سے صارفین کو تاریخی ریلیف ملا — فائل فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل وفاقی وزرا میں کارکردگی کے اعتبار سے وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نمبر لے گئے، وزیراعظم نے اویس لغاری کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی ہے اور ان کے لیے خصوصی تہنیتی خط بھی تحریر کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تہنیتی خط میں کہا ہے کہ اویس لغاری نے 780 ارب روپے کا گردشی قرضہ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، 6 انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) سے معاہدے ختم کرنے اور اصلاحات سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

وزیراعظم نے خط میں ذکر کیا کہ 8 روپے 35 پیسے فی یونٹ کمی سے بجلی صارفین کو تاریخی ریلیف ملا، امید ہے کہ اویس لغاری اور ان کی ٹیم مزید اچھا کام کرے گی، جس سے توانائی سیکٹر میں بہتری اور معاشی صورتحال بہتر ہو گی۔

یاد رہے کہ رواں سال کی ابتدا میں وفاقی کابینہ نے 14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دی تھی، معاہدوں کے تحت حکومت کو 1.4 کھرب روپے کا فائدہ ہونا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کی سفارش پر 14 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی تجویز کی منظوری دے دی۔

ان نظر ثانی شدہ معاہدوں کی رو سے 14 آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کے بعد مذکورہ آئی پی پیز کے منافع اور لاگت میں 802 ارب روپے کی کمی کی تجویز منظور کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025