کراچی: مال بردار ٹرکوں کو لوٹنے اور ڈرائیورز کو اغوا کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
سندھ رینجرز اور ملیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کراچی کے نواحی علاقوں میں مال بردار ٹرکوں سے سامان چوری کرنے اور ٹرک ڈرائیورز کو اغوا کرنے میں ملوث 6 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سندھ رینجرز کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے کورنگی میں مشترکہ آپریشن کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ان میں عرفان عرف عرفان اللہ شامل ہے، جو افغان شہری اور اس نیٹ ورک کا کلیدی رکن ہے، اس سال وہ بین الاضلاعی بسوں اور ٹرکوں کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں میں منشیات منتقل کر رہا تھا۔
ملزمان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ٹرکوں سے سامان چوری کرنے کے بعد وہ ان گاڑیوں کو کراچی کے سنسان علاقوں میں چھوڑ دیتے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کے دوران 308 , 308 نشہ آور گولیاں، 3 ڈیجیٹل ترازو، گنتی کرنے والی مشین، 2 موبائل فونز، اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے 3 شناختی کارڈز، اور جدید اسلحہ برآمد کیا۔
ملزمان 20 سے 25 افراد پر مشتمل گروہ کا حصہ ہیں، گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں مطلوب تھے، انہیں مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل اسی ہفتے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں انسداد دہشت گردی کے ایک آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد (جن میں نومبر 2024 میں چینی انجینئروں پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا) ہلاک کر دیے گئے تھے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس آزاد خان نے بتایا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت زعفران کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کے 2 ساتھی بھی اس کارروائی میں مارے گئے۔
سینئر سی ٹی ڈی افسر راجا عمر خطاب نے بتایا تھا کہ یہ آپریشن سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر انجام دیا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔












لائیو ٹی وی