سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا

شائع August 2, 2025
— فائل فوٹو: اے آئی
— فائل فوٹو: اے آئی

ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں 6 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ خالص سونے کی قیمت 6 ہزار 100 روپے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 229 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا مہنگا ہو کر 2 لاکھ 82 ہزار 145 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 53 روپے اور 45 روپے اضافے سے 3 ہزار 953 روپے اور 3 ہزار 389 روپے ہو گئیں۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 61 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 363 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025