ڈیرہ بگٹی: سوئی میں سڑک کنارے بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکا ہفتے کو کنجو ساگری کے علاقے میں ہوا، جہاں سڑک کے کنارے نصب ایک دیسی ساختہ بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت واشو اور زاہد کے نام سے ہوئی، جبکہ ایک شخص سدا زخمی ہوا۔
مقامی حکام نے لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔











لائیو ٹی وی