کوئٹہ: ماہ رنگ اور بیبو بلوچ سمیت 6 افراد کے پولیس ریمانڈ میں 20 دن کی توسیع
کوئٹہ میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) کے جج محمد علی مبین نے بلوچستان یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی) کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر 5 افراد کے پولیس ریمانڈ میں 20 دن کی توسیع کر دی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گل زادی بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی، بیبرگ بلوچ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غفار بلوچ کو 15 روزہ ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ریمانڈ میں 20 دن کی توسیع کی درخواست کی۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد اے ٹی سی کے جج نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمانڈ میں 20 دن کی توسیع کر دی، عدالتی کارروائی کے بعد پولیس نے ملزمان کو دوبارہ تھانے منتقل کر دیا۔
تمام 6 ملزمان کے وکلا نے کہا کہ پولیس ریمانڈ میں بار بار توسیع کو ان کے مؤکلوں کو ہراساں کرنے کے حربے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔











لائیو ٹی وی