• KHI: Partly Cloudy 19.9°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.9°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.3°C

نادیہ خان کا صائمہ اور سجل علی کی ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کی اداکاری پر طنز

شائع August 4, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ، ٹی وی میزبان اور ڈراما مبصر نادیہ خان نے ’میں منٹو نہیں ہوں‘ ڈرامے میں صائمہ نور اور سجل علی کی ڈائلاگ ڈیلیوری پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ لکھاری کو اس طرح ڈائلاگز نہیں لکھنے چاہیے تھے۔

’میں منٹو نہیں ہوں‘ کو گزشتہ چند ہفتوں سے اے آر وائے پر نشر کیا جا رہا ہے اور شائقین کی جانب سے ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے میں سجل علی نے صائم نور کی بھتیجی کا کردار ادا کیا ہے جب کہ ہمایوں سعید اور صنم سعید نے یونیورسٹی اساتذہ کا کردار ادا کیا ہے۔

ڈرامے میں جہاں استاد اور شاگرد کے درمیان رومانوی جملوں پر بحث کی وجہ سے اس پر تنقید کی گئی تھی، وہیں اس میں صائمہ نور اور سجل علی کی پھوپھو اور بھتیجی کی جوڑی کی تعریفیں بھی کی گی تھیں۔

تاہم اب نادیہ خان نے دونوں کے کرداروں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کردار کمزور ڈائلاگ بولتے دکھائی دیتے ہیں۔

نادیہ خان نے سجل علی اور صائمہ نور کے کرداروں پر طنز کرتے ہوئے مخصوص انداز میں کہا کہ سجل علی اپنی پھوپھو کو کہتی ہیں کہ ’ابو نہیں مانیں گے‘ تو صائمہ انہیں کہتی ہیں کہ تو ’منالو‘ ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسی طرح سجل علی کا کردار کہتا ہے کہ ’ابو انہیں ماریں گے‘ تو صائمہ کا کردار انہیں جواب میں کہتا ہے کہ ’مار کھالو‘

نادیہ خان نے سجل علی اور صائمہ نور کے کرداروں کے کمزور ڈائلاگ پر لکھاری خلیل الرحمٰن قمر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، تاہم انہوں نے ان کا نام نہیں لیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ صائمہ کے کردار کو اس طرح کمزور ڈائلاگ نہیں بولنے چاہیے تھے، وہ دلائل کے ساتھ بات کرتیں۔

نادیہ خان کی جانب سے صائمہ نور اور سجل علی کے کرداروں کا مذاق اڑائے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ وہ ہر وقت دوسروں کا مذاق اڑاتی رہتی ہیں، وہ اچھی طرح تبصرے نہیں کرتیں۔

بعض صارفین نے لکھا کہ اداکارہ خود کو ناکام اداکارہ رہی ہیں لیکن دوسروں پر تنقید کرتی رہتی ہیں۔

اسی طرح کچھ افراد نے نشاندہی کی کہ نادیہ خان مسلسل خلیل الرحمٰن قمر کے تیسرے ڈرامے پر تنقید کر رہی ہیں، لگتا ان کا ذاتی مسئلہ بھی چل رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025