کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک خطے میں امن نہیں ہوسکتا، مشعال ملک

شائع August 5, 2025
مشعال ملک نے کہا کہ مودی کو ہر آزادی پسند کو دہشت گرد قرار دینے کا شوق ہے۔
—فوٹو: ڈان نیوز
مشعال ملک نے کہا کہ مودی کو ہر آزادی پسند کو دہشت گرد قرار دینے کا شوق ہے۔ —فوٹو: ڈان نیوز

حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو کشمیریوں کے ڈیتھ وارنٹ نکالے تھے، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ کہا تھا، کشمیر میں 10 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ سیاسی اختلاف کا احترام کرتی ہوں، لیکن آج کے دن ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا، جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں ملے گا تب تک خطے میں امن نہیں ہوگا۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو کشمیریوں کے ڈیتھ وارنٹ نکالے تھے، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ کہا تھا۔

مشعال ملک نے کہا کہ یٰسین ملک کو پھانسی دینے کی سازش کی جا رہی ہے، ہم کشمیریوں کو پتہ ہے کہ آزادی کی قیمت کیا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو ہر آزادی پسند کو دہشت گرد قرار دینے کا شوق ہے، 50 لاکھ بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل بنا کر دیے جارہے ہیں۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں اللّٰہ نے پاکستان کو کامیابی دی، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران اسرائیل کے درمیان جنگ بندی بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025