آئمہ بیگ کی پرفارمنس کی ویڈیوز وائرل
مقبول گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول میں پرفارمنس کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
گلوکارہ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بولڈ لباس پہننے اور انداز اپنانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
وائرل ویڈیوز میں آئمہ بیگ کو اپنے مقبول گانوں پر نہ صرف گلوکاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ وہ ڈانس بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ویڈیوز میں گلوکارہ کو پرفارمنس کے دوران مداحوں سے پرجوش انداز میں بات کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ مداح ان کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بنوانے کے لیے اسٹیج پر ان کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔

آئمہ بیگ کی بولڈ لباس اور انداز کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، خصوصی طور پر ان کے لباس پر تنقید کی۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان پر امریکی گلوکاراؤں کے انداز کو کاپی کرنے کا الزام بھی لگایا اور لکھا کہ وہ سلینا گومز سمیت دیگر گلوکاراؤں کی کاپی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
🎤 Aima Baig lit up the stage at the 20th Mosaic Festival at Mississauga Celebration Square! 🔥✨ Relive the magic! 💃🎶 #AimaBaig #MosaicFestival2025 #MississaugaCelebrationSquare #LivePerformance
بعض افراد نے ان پر معروف میوزیکل بینڈ ’بلیک پنک‘ کی گلوکارہ جینی کے انداز کو کاپی کرنے کا الزام بھی عائد کیا جب کہ کچھ افراد نے لکھا کہ گلوکارہ چینی اور کورین گلوکارہ بننے کی بھرپور کوشش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
Aima Baig’s Thrilling Performance at 20th Mosaic Festival #AimaBaig #MosaicFestival2025 #concerts #gta #toronto #foryou #fyp #viraltiktok #dancechallenge #fypシ゚ #singer #fashion #song #2025 #canada_life🇨🇦 @Aima Baig











لائیو ٹی وی