پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی رکنیت خطرے میں پڑگئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی ایوان سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر ان کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش کر دی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش کردی۔
نوشین افتخار کی جانب سے پیش کی گئی تحریک میں کہا گیا کہ شیخ وقاص اکرم مسلسل 40 دن سے ایوان سے غیر حاضر ہیں، آئین کے آرٹیکل 64 کے تحت ان کی رکنیت ختم کی جائے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی رکن 40 دن تک غیر حاضر رہے تو نشست خالی قرار دینے سے متعلق تحریک لائی جاسکتی ہے، تحریک منظور ہونے کی صورت میں نشست خالی قرار دے دی جائے گی۔
دوسری جانب، شیخ وقاص اکرم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میں نے متعدد بار چھٹی کی درخواست اسپیکر آفس کو دی ہے، اسپیکر کسٹوڈین آف دی ہاؤس ہیں وہ بتائیں درخواستیں کہاں ہیں؟












لائیو ٹی وی