کراچی: باپ، بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کرنیوالے ملزم کےخلاف مقدمہ درج

شائع August 6, 2025
پولیس کے مطابق اعجاز کا اہلخانہ سے پیسوں کا تنازع تھا، ملزم شادی شدہ اور گھر والوں سے الگ رہتا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس کے مطابق اعجاز کا اہلخانہ سے پیسوں کا تنازع تھا، ملزم شادی شدہ اور گھر والوں سے الگ رہتا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹرز میں فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کرنے والے ملزم اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مقدمہ زخمی خاتون کے ماموں کی محمد جاوید کی مدعیت میں جمشید کوارٹر تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق مدعی محمد جاوید کا کہنا تھا کہ ان کے داماد نے بتایا کہ اسے سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا صالحہ تبسّم کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے۔

مدعی کے مطابق یہ سن کر جب میں سول ہسپتال پہنچا تو معلوم ہوا کہ صالحہ تبسّم پر اس کے جیٹھ اعجاز نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ سے پروفیسر نعمت اللہ اور عمید جاں بحق ہوئے جبکہ صالحہ تبسّم زخمی ہوئی، جو فی الحال بات نہیں کر رہی۔

ملزم اعجاز 4 سال قبل بیرون ملک نوکری کرتا تھا، کورونا وائرس کے وقت پاکستان آیا اور پھر واپس نہیں جاسکا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم اعجاز کا اہل خانہ سے پیسوں کا تنازع چل رہا تھا، ملزم شادی شدہ ہے اور گھر والوں سے الگ رہتا تھا۔

ملزم نے اچھی شہرت کے حامل تعلیمی ادارے سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025