• KHI: Sunny 17.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.3°C
  • KHI: Sunny 17.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.3°C

یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ریلیز

شائع August 6, 2025
—اسکرین گریب (یوٹیوب)
—اسکرین گریب (یوٹیوب)

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی مناسبت سے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور عزم و حوصلے کو اجاگر کرنے والا نیا ملی نغمہ جاری کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے ہر سال یومِ آزادی، یومِ پاکستان اور دیگر اہم قومی دنوں پر نغمے جاری کیے جاتے رہے ہیں۔

گلوکار حسین علی پراچہ کی آواز میں تیار کیا گیا ملی نغمہ ’جان سے پیارا پاکستان‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا اور صارفین نے اسے سوشل میڈیا پر بھی خوب شیئر کیا۔

گانے کی ویڈیو میں وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کے جذبے کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے، جب کہ اس میں معرکۂ حق کی جھلکیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔

نغمے کے بولوں میں پاک فوج کے عزم، بہادری اور تیاری کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے، اس میں قومی ہم آہنگی، امن اور تمام مذہبی برادریوں کے اتحاد کا خوبصورت پیغام بھی دیا گیا ہے۔

’جان سے پیارا پاکستان‘ کی ویڈیو میں پاکستان کے تمام صوبوں کے ثقافتی رنگ اور نوجوانوں کی حب الوطنی کو بھی دکھایا گیا ہے، جب کہ مختلف کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے رنگ بھی دکھائے گئے ہیں، جب کہ ملک میں زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات اور ترقی کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ’معرکۂ حق‘ کے تحت بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ’آپریشن بنیانِ مرصوص‘ کا آغاز مئی کے مہینے میں کیا تھا۔

پاکستان کا یہ جواب تینوں مسلح افواج کی مربوط حکمتِ عملی کی ایک بہترین مثال تھا، جسے بروقت صورتِ حال کی آگاہی، نیٹ ورک سینٹرک وار فیئر صلاحیتوں اور بیک وقت مختلف جنگی میدانوں (ملٹی ڈومین آپریشنز) میں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ انجام دیا گیا۔

فضا، زمین، سمندر اور سائبر ڈومینز میں یہ ہم آہنگی ممکن ہوئی، جس سے نہایت مؤثر انداز میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا، بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا گیا اور آپریشنل رفتار میں بجلی کی سی تیزی دیکھی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025