• KHI: Sunny 17.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.3°C
  • KHI: Sunny 17.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.3°C

شہبازشریف کا مختلف وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں میں وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس

شائع August 6, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم شہبازشریف نےمختلف وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں میں دفتری اوقات کار اور وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔

سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کےاحکامات پرتمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنزکو خط لکھ دیا۔

سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں میں دفتری اوقات اور وقت کی پابندی نہ کرنے پر نوٹس لیا ہے۔

وزیراعظم نے تمام افسران اور ملازمین کو دفتری اوقات کی سختی سے پاسداری کرنے کا حکم دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سیکریٹریز اور اداروں کےسربراہان لازمی خود وقت کی پابندی کی مثال قائم کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025