• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

اسلام آباد میں مون سون کے چھٹے اسپیل نے تباہی مچا دی

شائع August 6, 2025
— فوٹو: طاہر نصیر
— فوٹو: طاہر نصیر

اسلام آباد میں مون سون کے چھٹے اسپیل نے تباہی مچا دی، وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی بارش سے نیو چھٹہ بختاور کا علاقہ شدید متاثر ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں مون سون کے چھٹے اسپیل میں ہونے والی بارش نے آبی گزرگاہوں پر تجاوزات نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔

نالوں پر بنی تجاوزات کے باعث گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جس کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

رات سے برسنے والی موسلادھار بارش نیو چھٹہ بختاور کے مکینوں کے لئے زحمت بن گئی، نکاسی آب کا انتظام اور نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

علاوہ ازیں، 6 سے 7 فٹ تک پانی کو نکالنے کے لیے سی ڈی اے سینی ٹیشن کا عملہ بغیر جدید سامان کے پہنچا جس پر شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اہل خانہ کو محفوظ کیا۔

پانی گھروں میں داخل ہونے کے بعد ہیوی مشینری کے ذریعے زمین کھود کر بارشی پانی کو نکالا گیا۔

دوسری جانب، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ 24گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں جب کہ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 7 اگست تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025