حبا بخاری مداح کے شادی کے سوال پر حیران

شائع August 7, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

شادی شدہ اور یہاں تک کہ ایک بچے کی ماں بن جانے والی اداکارہ حبا بخاری مداح کی جانب سے شادی سے متعلق سوال پوچھنے پر حیران رہ گئیں جب کہ شوہر سے متعلق سوال پر بھی کوئی جواب نہ دیا۔

حبا بخاری نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں صارفین نے ان سے مختلف معاملات پر سوالات کیے۔

ترکیہ اور بنگلہ دیش کے مداحوں نے بھی اداکارہ سے سوالات کیے، اداکارہ نے ترکیہ کے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ بنگلہ دیشی مداحوں کو بتایا کہ وہ ان کا ملک دیکھنا چاہتی ہیں۔

بنگلہ دیشی مداح نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا وہ کبھی ان کے ملک آئی ہیں؟ اور یہ کہ کیا وہ جانتی ہیں کہ بنگلہ دیشی انہیں کتنا پسند کرتے ہیں؟

حبا بخاری نے جواب دیا کہ بدقسمتی سے وہ کبھی بنگلہ دیش نہیں گئیں، ساتھ ہی انہوں نے وہاں جانے کی امید کا اظہار بھی کیا۔

ایک مداح نے انہیں مرحوم گلوکارہ نازیہ حسن اور بھارتی اداکارہ جیا پرادا کا امتزاج قرار دیا، جس پر انہوں نے حیرانگی کا اظہار بھی کیا۔

ایک مداح اداکارہ سے پوچھا کہ کیا ان کے شوہر انہیں شہزادیوں کی طرح رکھتے ہیں؟ جس پر حبا بخاری نے جواب دینے کے بجائے شوہر کو اسٹوری میں مینشن کیا۔

حبا بخاری اس وقت حیران رہ گئیں، جب ایک مداح نے ان سے شادی سے متعلق پوچھا کہ کیا ان کی شادی ہو چکی ہے؟

اداکارہ نے مداح کو جواب دینے کے بجائے حیرانگی سے ’ارے‘ لکھا اور ساتھ ہی اپنی تصویر بھی شیئر کردی۔

خیال رہے کہ حبا بخاری کے ہاں دسمبر 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، تب سے وہ اسکرین سے دور ہیں۔

اداکارہ نے ساتھی اداکار آریز احمد سے جنوری 2022 میں شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025