ہندی میں بات کرنے سے انکار پر کاجول کو تنقید کا سامنا

شائع August 7, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف بولی وڈ اداکارہ کاجول کو ہندی زبان میں بات کرنے سے انکار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کا سامنا ہے، زیادہ تر صارفین نے انہیں غدار قرار دیا۔

شوبز ویب سائٹ ’زوم‘ کے مطابق کاجول نے ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ہندی زبان میں بات کرنے سے انکار کیا۔

اداکارہ نے تقریب میں والدہ کے ہمراہ شرکت کی، جہاں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے مراٹھی زبان سمیت انگریزی زبان میں بات کی۔

اداکارہ کی وائرل ویڈیو میں انہیں اپنی مادری اور ریاستی زبان مراٹھی کے ساتھ ساتھ انگریزی میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی اداکارہ کو ہندی زبان میں بات کرنے کی درخواست کرتے ہیں، جس پر کاجول خفا ہوجاتی ہیں۔

ہندی زبان میں بات کرنے کی فرمائش پر کاجول نے صحافیوں کو سوالیہ انداز میں جواب دیا کہ اب انہیں ہندی زبان میں بھی بات کرنی پڑے گی؟

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ہندی زبان میں بات کرنے کی فرمائش پر برہم ہوجاتی ہیں اور صحافیوں پر واضح کرتی ہیں کہ جنہیں سمجھنا ہے، سمجھیں، وہ ہندی میں بات نہیں کریں گی۔

کاجول کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں غدار بھی کہا۔

صارفین نے اداکارہ کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مراٹھی اور انگریزی بولنا بھی اچھی بات ہے لیکن جنہیں دونوں زبانیں سمجھ نہیں آتیں، ان کے لیے ہندی بولنے میں کیا خرابی ہے؟

بعض سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو نسل پرست بھی قرار دیا اور ان کے رویے کو ہندی زبان سے نفرت کا اظہار بھی قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025