• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C

دل چاہتا ہے کام کروں لیکن بچوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی، صنم جنگ

شائع August 8, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ اور سابق ٹی وی میزبان صنم جنگ نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ کام کریں لیکن بچوں کی دیکھ بھال اور پرورش کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرپاتیں جب کہ وہ کسی اور کے سہارے بچوں کو چھوڑ نہیں سکتیں۔

صنم جنگ چند سال قبل پاکستان سے امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور اب وہ وہیں رہائش پذیر ہیں، ان کے شوہر پائلٹ ہیں جب کہ ایک سال قبل ہی ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔

حال ہی میں صنم جنگ نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے امریکا میں اپنی زندگی اور مشکلات سے متعلق کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکا جیسے ملک میں اپنوں سے دور رہنا آسان بات نہیں، بیرون ممالک میں سپورٹنگ سسٹم نہیں ہوتا، اپنے ملک میں اہل خانہ اور رشتے داروں کو سہارا ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ امریکا میں ان کے رشتے دار بھی ہیں لیکن وہ کافی دور ہیں، اس لیے وہ کوئی کسی کے کام نہیں آتا، ہر کوئی اپنے کام خود کرتا ہے۔

صنم جنگ کے مطابق انہیں امریکا منتقل ہوئے تقریبا ساڑھے تین سال ہوچکے ہیں اور اب وہ وہاں کے ماحول میں گھل مل گئی ہیں لیکن آغاز میں انہیں شدید مشکلات پیش آئی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر پائلٹ ہونے کی وجہ سے 15 دن گھر پر ہوتے ہیں اور 15 دن کام پر ہوتے ہیں، اس لیے انہیں کچھ مشکلات پیش آتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شوہر واپس کام پر جانے سے قبل انہیں 15 دن کی سبزی اور دوسرا سامان لے کر دیتے ہیں تاکہ انہیں گھر سے باہر جانے کی ضرورت نہ پڑے لیکن اگر انہیں شوہر کی غیر موجودگی میں کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ پارسل منگوالیتی ہیں۔

کام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے مکمل طور پر ملازمت کرنے کا کبھی نہیں سوچا، البتہ وہ امریکا میں رہنے کے باوجود انسٹاگرام کے ذریعے اشتہارات وغیرہ کر لیتی ہیں۔

صنم جنگ کا کہنا تھا کہ شوہر کی موجودگی میں وہ کام کرنے باہر جاتی ہیں لیکن ان کی غیر موجودگی میں وہ بچوں کو چھوڑ کر نہیں جاتی، وہ کسی دوسرے کے سہارے پر بچوں کو نہیں چھوڑ سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا دل بہت چاہتا ہے کہ وہ کام کرتی رہیں لیکن بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال کی وجہ سے وہ کام نہیں کرپاتیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025