• KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C

قومی کرکٹر فخر زمان کی ایشیا کپ میں شرکت میڈیکل رپورٹ سے مشروط

شائع August 8, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی کرکٹر فخر زمان کا ری ہیب آئندہ ہفتے سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں شروع ہوگا، جبکہ ٹیسٹ رپوٹ آنے کے بعد کرکٹر کی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ فخر زمان کا پاکستان پہنچنے پر پی سی بی میڈیکل پینل سے رابطہ ہوا، جنہیں پی سی بی میڈیکل پینل نے مختلف ٹیسٹ تجویز کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ فخر زمان کا ری ہیب رواں ہفتے شروع ہونا تھا، تاہم تاخیر سے وطن پہنچنے کے باعث یہ آئندہ ہفتے سے ہوگا، بیٹر فخر زمان کی ٹیسٹ رپوٹ آنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان کو ابتدائی معائنہ کے بعد بائیں ٹانگ کی تھائی میں ہلکا تناؤ تشخیص ہوا تھا، قومی بلے باز ہیمسٹرنگ اسٹرین کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025