• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C

پی ٹی آئی کو ضمنی انتخاب لڑنے کیلئے کوئی امیدوار نہیں مل رہا، عظمیٰ بخاری

شائع August 9, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ہمارے ساتھ الیکشن لڑنے کے لئے کوئی امیدوار ہی نہیں مل رہا۔

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تو ضمنی انتخابات میں میدان سے بھاگ گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ضمنی انتخابات میں کس کو ٹکٹ ملے گا اور کس کو نہیں اس کا فیصلہ نوازشریف کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) کی ضمنی الیکشن کی ٹکٹ ہوٹ کیک ہوتی ہے اور ایک ایک سیٹ پر 15، 15 امیدواران ہیں، پارلیمانی بورڈ کسی موضوع امیدوار کی منظوری دے گا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی تو ضمنی انتخابات میں میدان سے بھاگ گئی ہے اور پی ٹی آئی والوں کو تو ہمارے ساتھ الیکشن لڑنے کےلئے کوئی امیدوار ہی نہیں مل رہا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025