• KHI: Sunny 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Sunny 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

امریکا میں بیماریوں کی روک تھام کے مرکز کے باہر فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک

شائع August 10, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی شہر اٹلانٹا میں بیماریوں کی روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا، بعد ازاں ملزم موقع پر مردہ پایا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سی ڈی سی کیمپس میں ہونے والی فائرنگ کے دوران متعدد گولیاں چلائی گئیں، تاہم کوئی اور شخص ہلاک یا جسمانی طور پر زخمی نہیں ہوا۔

اٹلانٹا پولیس چیف ڈیرن شیئر بام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’افسران موقع پر پہنچے تو انہوں نے ڈیکالب کاؤنٹی پولیس کے ایک شدید زخمی افسر کو زمین پر گرا ہوا پایا‘۔

بعد ازاں ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت 33 سالہ ڈیوڈ روز کے طور پر ہوئی جو ڈیکالب کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ تھے، محکمے کے بیان کے مطابق انہوں نے اپنی حاملہ بیوی اور 2 بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے، فائرنگ کرنے والے کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔

سی این این اور نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ملزم نے کورونا وائرس ویکسین کو کسی نامعلوم بیماری کی وجہ قرار دیا تھا جو اسے لاحق ہو سکتی تھی تاہم نے ڈیرن شیئر بام نے کہا کہ تحقیقات کے اس ابتدائی مرحلے میں اس بات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم کے والد نے حکام کو اطلاع دی تھی کہ وہ خودکشی کا ارادہ رکھتا ہے، شیئر بام کے مطابق فائرنگ شام 5 بجے کے قریب سی ڈی سی کیمپس اور ایک فارمیسی کے قریب شروع ہوئی۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص، جو غالباً اکیلا حملہ آور تھا، سی وی ایس ڈرگ اسٹور کی دوسری منزل پر گولی لگنے سے مردہ پایا گیا، اور امکان ہے کہ یہ گولی اس نے خود چلائی ہو۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025