• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

ٹوکیو: دماغی چوٹیں لگنے سے ایک ہی ایونٹ میں 2 جاپانی باکسر انتقال کر گئے

شائع August 10, 2025
—فوٹو: بشکریہ سی این این
—فوٹو: بشکریہ سی این این

ٹوکیو کے ’کوراکوئن ہال‘ میں ایک ہی کارڈ پر ہونے والے الگ الگ مقابلوں میں دماغی چوٹیں لگنے کے باعث 2 جاپانی باکسر جاں بحق ہو گئے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ شیگے توشی کوٹاری، 2 اگست کو اورینٹل اینڈ پیسیفک باکسنگ فیڈریشن جونیئر لائٹ ویٹ چیمپئن یاماتو ہاتا کے خلاف 12 راؤنڈ کا ڈرا مکمل کرنے کے فوراً بعد گر پڑے تھے۔

ان کی سب ڈورل ہیماٹوما (یعنی دماغ اور کھوپڑی کے درمیان خون جمع ہونے) کے علاج کے لیے ایمرجنسی برین سرجری کروائی گئی، لیکن وہ جمعے کو انتقال کر گئے۔

ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’ریسٹ ان پیس ، شیگے توشی کوٹاری، باکسنگ دنیا جاپانی فائٹر شیگے توشی کوٹاری کی المناک موت پر سوگوار ہے، جو 2 اگست کے اپنے ٹائٹل فائٹ کے دوران لگنے والی چوٹوں سے چل بسے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ رِنگ میں ایک جنگجو، روح میں ایک فائٹر، بہت جلد ہم سے بچھڑ گئے، ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے خاندان، ٹیم اور پوری جاپانی باکسنگ کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔

ہفتے کے روز، ایک اور 28 سالہ باکسر ہیروماسا اُراکاوا دماغی چوٹ سے جاں بحق ہو گئے، جو انہیں یوجی سائتو سے ناک آؤٹ شکست کے دوران لگی تھی، ان کی جان بچانے کے لیے کرینیوٹومی (کھوپڑی کا آپریشن) کیا گیا، مگر وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

ڈبلیو بی او نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یہ دل توڑ دینے والی خبر شیگے توشی کوٹاری کی موت کے چند ہی دن بعد آئی ہے، جو اسی کارڈ میں ہونے والی فائٹ کے دوران زخمی ہوئے تھے، ہم اس کٹھن وقت میں متاثرہ خاندانوں، دوستوں اور جاپانی باکسنگ کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔

اس واقعے کے بعد جاپانی باکسنگ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اب تمام او پی بی ایف ٹائٹل مقابلے 12 کے بجائے 10 راؤنڈز پر مشتمل ہوں گے۔

اس سال کے اوائل میں آئرش باکسر جان کونی بھی انتقال کر گئے تھے، جو سیلٹک سپر فیذر ویٹ ٹائٹل میں ناتھن ہاولز سے شکست کے بعد ایک ہفتے تک آئی سی یو میں رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025