نیشنل پیڈل رینکنگ کپ کا کراچی میں آغاز، 100 سے زائد پلیئرز اِن ایکشن
جشن آزادی نیشنل پیڈل رینکنگ کپ کا کراچی میں آغاز ہوگیا ہے، رینکنگ کپ کے دوسرے سیزن میں 100 سے زائد پلیئرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
پاکستان پیڈل فیڈریشن کے تحت نیشنل ٹورنامنٹ میں مینز ، ویمنز اور مکسڈ ڈبلز میں مقابلے شروع ہوگئے، جس میں مردوں کی 32، خواتین اور مکسڈ ڈبلز کی 16، 16 ٹیمیں ان ایکشن ہیں۔
ایونٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پلیئرز کو ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پاکستان پیڈل فیڈریشن مدثر آرائیں نے بتایا کہ پیڈل پاکستان میں ایک نیا کھیل ہے، تاہم بڑی تعداد میں نوجوان اس کھیل کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پیڈل رینکنگ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قطر میں شیڈول ایشیائی ایونٹ میں ملک کا نمائندگی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔












لائیو ٹی وی