• KHI: Partly Cloudy 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

ڈاؤلینس کے سی ای او کی ترکی کے سفیر سے ملاقات، سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو

شائع August 11, 2025

ڈاؤلینس کے سی ای اوعمر احسان خان نے ترکی کے سفیر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے گہرے تاریخی تعلقات اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر زور دیا گیا۔

عمر خان نے بتایا کہ بیکو کی ملکیت میں آئے ہوئے ڈاؤ لینس نے پاکستان میں گزشتہ نو سالوں میں نمایاں مقامی ویلیوایڈیشن، ریٹیل جدت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مارکیٹ میں طویل المدتی منصوبہ بندی کی کامیابی حاصل کی ہے۔

دونوں فریقین نے تسلیم کیا کہ اگر چہ ترقی ہوئی ہے لیکن دو طرفہ تجارت اپنی مکمل صلاحیت تک نہیں پہنچی ، اور اسے بہتر بنانے کے لیے گہرے اور باہمی فائدہ مند اقتصادی روابط کی ضرورت ہے۔

عمرخان نے کہا کہ ڈاؤلینس اور بیکوتر کی کے سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ہیں اور پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کیلئے ایک قابل اعتماد پل کا کام کرتے ہیں، تاہم آپریشنل چیلنجز کوحل کرنا ضروری ہے تا کہ سرمایہ کاری اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

ترکی کے سفیر نے ڈاؤلینس اور بیکو کی پاکستانی معیشت میں خدمات کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے اس اسٹریٹیجک اقتصادی شراکت داری کومزید بڑھانے کا مشتر کہ عزم ظاہر کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025