• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی بڑی کمی

شائع August 11, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق پیر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا گزشتہ کاروباری روز کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 86 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے ہوگئی، جب کہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 84 ہزار 817 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ 81 ہزار 988 روپے ہو گئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 51 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 44 روپے کم ہو کر بالترتیب 4 ہزار 13 روپے اور 3 ہزار 440 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالر کمی کے ساتھ 3 ہزار 397 ڈالر سے کم ہو کر 3 ہزار 361 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمت 0.51 ڈالر کمی کے بعد 38.31 ڈالر سے کم ہو کر 37.80 ڈالر ہو گئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025