• KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

بلیک پنک کی نئی منی البم نومبر میں ریلیز ہونے کا امکان، مداحوں میں خوشی کی لہر

شائع August 11, 2025
— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

جنوبی کوریا کے مشہور میوزیکل بینڈ ’بلیک پنک‘ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ گروپ کا نیا منی البم نومبر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے، جس نے عالمی سطح پر جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

جنوبی کوریا کی چار خواتین گلوکاراؤں کا میوزیکل گروپ ’بلیک پنک‘ اس وقت ورلڈ ٹور میں مصروف ہے، اس دوران بینڈ کئی ملکوں میں کنسرٹ کرچکا ہے جن میں اسپین، اٹلی، جنوبی کوریا اور دیگر شامل ہیں۔

گروپ کی گزشتہ دنوں نویں سالگرہ تھی، اس کے بعد سے ایسی قیاس آرائیاں کی گئیں کہ گروپ نومبر میں منی میوزک البم ریلیز کرے گا۔

کورین میڈیا کے مطابق میوزک انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گروپ نے منی میوزک البم کے لیے گانوں کی ریکارڈنگ اور پروموشنل فوٹوشوٹ مکمل کرلیا ہے اور البم نومبر 2025 میں ریلیز ہوگی۔

بلیک پنک کی منیجمنٹ کمپنی ’وائے جی‘ نے بھی گروپ کی منی البم کی خبر پر ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے نہ تو ریلیز کی خبروں کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی اور کہا کہ اس بارے میں بعد میں باقاعدہ پروموشنز کے ذریعے اعلان کیا جائے گا۔

تاہم، اس پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کب اعلان کریں گے۔

گروپ کا آخری البم بورن پنک 2022 میں ریلیز ہوا تھا، تاہم، نئی میوزک البم کی ریلیز کی خبر سے دنیا بھر میں موجود گروپ کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ کورین بینڈ نہ صرف جنوبی کوریا میں بلکہ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے اور اس کا شمار دنیا کی بہترین خواتین گلوکاراؤں کے گروپ کے طور پر ہوتا ہے اور جنوبی کوریا کے مشہور بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کی طرح اس کے مداح بھی دنیا بھر میں موجود ہیں۔

بلیک پنک گلوکارہ جِیسو، جینی، روز اور لیزا پر مشتمل گروپ ہے، جس کے یوٹیوب چینل پر 9 کروڑ 84 لاکھ سبسکرائبرز ہیں جو دنیا بھر میں کسی بھی میوزیکل بینڈ کے لیے سب سے زیادہ ہیں۔

گروپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی تمام خواتین گلوکارائیں کامیاب سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی ہیں اور ان کے شروع کیے گئے ٹرینڈ کو مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد فالو کرتی ہے۔

مثال کے طور پر، لابوبو گڑیا کا ٹرینڈ بھی اسی گروپ کی گلوکارہ لیزا نے شروع کیا تھا، جو جلد ہی ایک مقبول رجحان بن گیا اور اب لوگ اسے باقاعدہ خریدنے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025